Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

عدو تو کیا یہ فلک بھی اسے ستا نہ سکا

انجم مانپوری

عدو تو کیا یہ فلک بھی اسے ستا نہ سکا

خوشی ہنسا نہ سکی غم جسے رلا نہ سکا

نہ پوچھ اس کی دل افسردگی کی کیفیت

جو غم نصیب خوشی میں بھی مسکرا نہ سکا

وہ پوچھ بیٹھے یکایک جو وجہ بے تابی

کھجا کے رہ گیا سر بات کچھ بنا نہ سکا

وہ دیکھ لیں نہ کہیں میری چشم پر نم کو

گیا تو ملنے کو آنکھیں مگر ملا نہ سکا

یہ دو دلی میں رہا گھر نہ گھاٹ کا انجمؔ

بتوں کو کر نہ سکا خوش خدا کو پا نہ سکا