Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

عصر حاضر

Allama Iqbal (1877–1938)

پُختہ افکار کہاں ڈھونڈنے جائے کوئی

اس زمانے کی ہوا رکھتی ہے ہر چیز کو خام

مَدرسہ عقل کو آزاد تو کرتا ہے مگر

چھوڑ جاتا ہے خیالات کو بے ربط و نظام

مُردہ، ’لا دینیِ افکار سے افرنگ میں عشق

عقل بے ربطیِ افکار سے مشرق میں غلام!