Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

فرق کچھ تو چاہیئے اغیار سے

میر تسکین دہلوی

فرق کچھ تو چاہیئے اغیار سے

سر الفت ہم چھپائیں یار سے

اپنی آنکھوں سے اگر تشبیہ دوں

اشک ٹپکے روزن دیوار سے

بات ان کی معتبر ہے سچ کہا

حال میرا پوچھئے اغیار سے

اس کی چوٹی میں نہیں موباف سرخ

اٹھے ہیں شعلے دہان مار سے

دھوپ میں بیٹھوں کہ خجلت سے عدو

بھاگ جائیں سایۂ دیوار سے

پاس سے تیرے اٹھاتی غیر کو

زور ہو سکتا جو چشم زار سے

چھوٹتی ہیں منہ پہ کیا مہتابیاں

وصل کے دن سایۂ دیوار سے

سو طرح کی فکر میں تسکیںؔ پڑے

دل لگا کر اس بت عیار سے