Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

فطرت کو خِرد کے رُوبرو کر

Allama Iqbal (1877–1938)

فطرت کو خِرد کے رُوبرو کر

تسخیرِ مقامِ رنگ و بو کر

تُو اپنی خودی کو کھو چکا ہے

کھوئی ہوئی شے کی جُستجو کر

تاروں کی فضا ہے بیکرانہ

تُو بھی یہ مقام آرزو کر

عُریاں ہیں ترے چمن کی حوریں

چاکِ گُل و لالہ کو رفو کر

بے ذوق نہیں اگرچہ فطرت

جو اس سے نہ ہو سکا، وہ تُو کر!