Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

فلک چکر میں کیوں چونسٹھ گھڑی ہے

عاشق اکبرآبادی

فلک چکر میں کیوں چونسٹھ گھڑی ہے

گرہ اس کے بھی طالع میں کڑی ہے

کوئی عیسیٰ نفس ہے آنے والا

اجل گوشہ میں وہ دبکی کھڑی ہے

ترے در پر ہجوم عاشقاں ہے

تمنا بھی تمنائی کھڑی ہے

تبسم سے ترے گلشن میں ہے نور

گلوں پر چاندنی لوٹی پڑی ہے

اگر عاشق نہیں موئے کمر پر

یہ چوٹی کس لئے پیچھے پڑی ہے

کوئی ہٹتی ہے حسرت ان کے در سے

کھڑی ہے ڈٹ گئی ہے جا اڑی ہے

بہ وقت ذبح بسمل تیغ ہوگی

دل عاشق کو ایسی تر پھڑی ہے