Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

قاصد نئی ادا سے ادائے پیام ہو

احسن مارہروی

قاصد نئی ادا سے ادائے پیام ہو

مطلب یہ ہے کہ بات نہ ہو اور کلام ہو

باقی ہے شوق راہ میں کیوں کر قیام ہو

ہاتھ آئیں ان کے پاؤں تو منزل تمام ہو

کیا خوش ہو دل کہ ہے وہ جفا جو زمیں سے دور

تم کیسے آسمان کے قائم مقام ہو

فرماں روائے حسن کو ہوتا نہیں فروغ

جب تک نہ عشق اس کا مدار المہام ہو

احسنؔ وہ سن کے شکوۂ تشہیر کہہ گئے

ہم جانتے ہیں تم کو بڑے نیک نام ہو