Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

قسمت میں ہیں بربادیاں یاد وطن سے کیا غرض

نازش بدایونی

قسمت میں ہیں بربادیاں یاد وطن سے کیا غرض

میں پھول ہوں ٹوٹا ہوا مجھ کو چمن سے کیا غرض

تو نے پھرایا در بدر تقدیر سے کیا واسطہ

تو نے ملایا خاک میں چرخ کہن سے کیا غرض

غنچے کہیں کھل کر ہنسیں ہنس کر تپے کی کچھ کہیں

موج تبسم کو بھلا تیرے دہن سے کیا غرض

کیا قتل سے دل شاد ہے کہنا کسی کا یاد ہے

میرے شہید ناز کو قید کفن سے کیا غرض

صد چاک داماں ہو تو ہو ٹکڑے گریباں ہو تو ہو

ہم اور ہی عالم میں ہیں اب تن بدن سے کیا غرض

نازشؔ نہ چھوڑو شغل مے تقویٰ کا دعویٰ ہے ریا

تم صاف باطن رند ہو اس مکر و فن سے کیا غرض