Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ماہ رو یاں ہزار کو دیکھا

مسکین شاہ

ماہ رو یاں ہزار کو دیکھا

ہم نے اب تک نہ یار کو دیکھا

عمر بھر منتظر رہے اس کے

راہ کے انتظار کو دیکھا

وعدۂ حشر لوگ کہتے ہیں

ہم نے وہ بھی قرار کو دیکھا

کوئی آیا نظر نہ اس جا بھی

جب دل غم گسار کو دیکھا

رہ گئے نامراد دنیا میں

کتنے سر افتخار کو دیکھا

باغ ہستی میں سرخ رو نہ ہوئے

گل کے ہر خار خار کو دیکھا

گنج جس جا ہے اس جگہ مسکیںؔ

بیٹھے رہتے ہیں مار کو دیکھا