Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

مت بیٹھ وقت نزع تو یاں اے حسیں بہت

میر شیر علی افسوس

مت بیٹھ وقت نزع تو یاں اے حسیں بہت

الفت نہ کر تو آہ دم واپسیں بہت

یہ سچ کرے ہے ناز ہر اک نازنیں بہت

عاشق کشی کا چاؤ پہ دیکھا یہیں بہت

ہوتی ہے اس کے دیکھتے حالت مری تغیر

ہر چند میں سنبھالوں ہوں اپنے تئیں بہت

یہ کون جانے جھوٹ ہے یا سچ ولیک آج

اس کم سخن نے پیار کی باتیں تو کیں بہت

عشاق ہی کو غم نہیں معشوق کو بھی ہے

لیکن یہ فرق ہے کہیں تھوڑا کہیں بہت