Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

مرے مرنے سے تم کو فکر اے دل دار کیسی ہے

حسن بریلوی

مرے مرنے سے تم کو فکر اے دل دار کیسی ہے

تمہاری دل لگی کو محفل اغیار کیسی ہے

ہمارے گھر سے جانا مسکرا کر پھر یہ فرمانا

تمہیں میری قسم دیکھو مری رفتار کیسی ہے

وہ مجھ سے پوچھتے ہیں غیر سے اور تم سے کیوں بگڑی

ذرا ہم بھی سنیں آپس میں یہ تکرار کیسی ہے

معاذ اللہ برق حسن کس کی آنکھیں اٹھنے دے

تماشائی نہیں واقف کہ شکل یار کیسی ہے

حسنؔ جام مے گل رنگ لے کر سوچتے کیا ہو

اگر قیمت نہیں قیمت میں یہ دستار کیسی ہے