Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

مہدی برحق

Allama Iqbal (1877–1938)

سب اپنے بنائے ہوئے زنداں میں ہیں محبوس

خاور کے ثوابِت ہوں کہ افرنگ کے سیاّر

پیرانِ کلیسا ہوں کہ شیخانِ حرم ہوں

نے جدّتِ گُفتار ہے، نے جدّتِ کردار

ہیں اہلِ سیاست کے وہی کُہنہ خم و پیچ

شاعر اسی افلاسِ تخیّل میں گرفتار

دُنیا کو ہے اُس مہدیِ برحق کی ضرورت

ہو جس کی نِگہ زلزلۂ عالمِ افکار