Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

نظارے ہوئے ہیں اشارے ہوئے ہیں

عزیز الحسن غوری

نظارے ہوئے ہیں اشارے ہوئے ہیں

ہم ان کے ہوئے وہ ہمارے ہوئے ہیں

ہمیں تو بھلے لگتے ہیں اور بھی اب

وہ زیور کو اپنے اتارے ہوئے ہیں

نہیں پاس کچھ ایک دل ہے سو وہ بھی

قمار محبت میں ہارے ہوئے ہیں

مزے وصل میں جو اٹھائے تھے اے دل

جدائی میں اب وہ ہی آرے ہوئے ہیں

ہمیں ہوش ہے اب کہاں تن بدن کا

کہ مجذوبؔ ان کے پکارے ہوئے ہیں