Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

نفسیات غلامی

Allama Iqbal (1877–1938)

سخت باریک ہیں اَمراضِ اُمَم کے اسباب

کھول کر کہیے تو کرتا ہے بیاں کوتاہی

دینِ شیری میں غلاموں کے امام اور شیوخ

دیکھتے ہیں فقط اک فلسفۂ رُوباہی

ہو اگر قُوّتِ فرعون کی در پردہ مُرید

قوم کے حق میں ہے لعنت وہ کِلیم اللّٰہی!