Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ارے الٹے زمانے مجھ پہ کیا سیدھا ستم لایا

Wali Uzlat (1692–1775)

ارے الٹے زمانے مجھ پہ کیا سیدھا ستم لایا

نین میرے تھے پی کا گھر سو روئے ہجر دکھلایا

چمن کا شہر فصل گل میں جب آباد تھا عزلتؔ

صبا کے رنگ میں گلگشت کر حظ جنوں پایا

جو دیکھوں جا خزاں میں ہائے خارستان و پت جھڑ تھا

نہ غنچے تھے نہ گل نے بلبلیں نے بید کا سایا

بہت سے زاغ و چغدوں کا تھا غل غوکوں کا غوغا تھا

فلک کی جان کو رو کر میں اپنا سر لے پھر آیا