Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ازل تھے ہے مجے خوباں سوں اخلاص

محمد قلی قطب شاہ

ازل تھے ہے مجے خوباں سوں اخلاص

ابد لگ مج ہے محبوباں سوں اخلاص

اگر توں عاشق صادق ہے طالب

نہ کر توں باج مطلوباں سوں اخلاص

سکی کا حسن کیتا جذب مولود

اسی تے مج ہے مجذوباں سوں اخلاص

پیاری کے چھنداں ہے سب کوں مرغوب

مجے لازم ہے مرغوباں سوں اخلاص

جو ہے مکتوب مانند خال و خط سوں

دھروں میں اس تھے مکتوباں سوں اخلاص

نین ناری کے قلابے ہیں مشہور

دھروں میں اس تھے مقلوباں سوں اخلاص

نبی صدقے قطب شہ کم جہت

سدا دھرتا ہے تو خوباں سوں اخلاص