Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

پلا ساقیا مئے خنک آب میں

مفتی صدر الدین خان آزردہ

پلا ساقیا مئے خنک آب میں

کہ تھمتی نہیں توبہ مہتاب میں

گیا دین کیسا حضور نماز

وہ یاد آئے ابرو جو محراب میں

ملے کچھ تو زخم جگر کا مزہ

بجھا کر رکھا تیغ زہراب میں

الٰہی فلک جس سے پھٹ جائے دے

وہ تاثیر آہ جگر تاب میں

بلند آشیانوں پہ بجلی گری

جو نیچے تھے ڈوبے وہ سیلاب میں

وہ عریاں میں سرما میں تھی جن کی شب

گزرتی سمور اور سنجاب میں

نہ آئے ہوں آزردہ لینا خبر

پڑی دھوم یہ سارے پنجاب میں