Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

پاس اخلاص سخت ہے تکلیف

Qaem Chandpuri (1722–1793)

پاس اخلاص سخت ہے تکلیف

تاکجا خاطر وضیع و شریف

چشم و دل سے نہ تھی یہ چشم ہمیں

کہ نہ گریہ کے ہو سکیں گے حریف

صبح تک تھا وہیں یہ مخلص بھی

آپ رکھتے تھے شب جہاں تشریف

مجھ سے تجھ بن گیا جو فصل ربیع

کب یہ اشجار سے کرے ہے خریف

یوں کبھو تو نے مے نہ دی ساقی

نائے حلقوم کو سمجھتے قیف

اپنے تئیں آپ وہ نہیں پاتے

فکر میں تجھ کمر کی ہیں جو ضعیف

کیوں نہ واہی ہو شعر قائمؔ کا

ہے دوانے کی آخرش تصنیف