Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

پڑتی ہے نظر جب کہ پر و بال پر اپنے

Joshish Azimabadi (d. 1830)

پڑتی ہے نظر جب کہ پر و بال پر اپنے

روتا ہوں قفس میں بہت احوال پر اپنے

عشاق کے احوال پہ کیا اس کو نظر ہے

وہ آپ دوانہ ہے خط و خال پر اپنے

تحسین عمل کب اسے منظور ہے اے شیخ

نظریں جو کرے آپ ہی اعمال پر اپنے

کس طرح سے میں پیر کروں عشق کا دعویٰ

پھبتی نہیں یہ بات سن و سال پر اپنے