Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

پڑا ہے پاؤں میں اب سلسلہ محبت کا

واجد علی شاہ

پڑا ہے پاؤں میں اب سلسلہ محبت کا

برا ہمارا ہوا ہو بھلا محبت کا

جمال صاف کی موسیٰ کو تاب کب آئی

جو دیکھیے تو ہے طالب خدا محبت کا

ہر ایک در پہ ہے گردش میں میرا کاسۂ چشم

وہ شاہ حسن ہوا یہ گدا محبت کا

نہ سیم و زر کی ہے حاجت نہ کچھ حکومت کی

اگال دے کے دیا خوں بہا محبت کا

کدھر سے جاتا تھا اخترؔ یہ کیا ہوا افسوس

خدا بچائے ہوا سامنا محبت کا