Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

پی کے کر لیتا ہوں توبہ جب سے یہ دستور ہے

رسا رامپوری

پی کے کر لیتا ہوں توبہ جب سے یہ دستور ہے

دل بھی روشن ہے مرا منہ پر بھی میرے نور ہے

آہ کرتا ہوں تو برہم کے لیے ہوتے ہو تم

درد مندان محبت کا یہی دستور ہے

غیر سے ملنے کے شکوے پر قیامت ڈھا گیا

ان کا یہ کہنا کہ دل سے آدمی مجبور ہے

میں سوال وصل کر کے اس ادا پر مٹ گیا

ہنس کے فرمایا کہ یہ درخواست نامنظور ہے

حشر میں اللہ سے فریاد ان کے ظلم کی

اے رساؔ یہ بات تو شرط وفا سے دور ہے