Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

پیاری کے نیناں ہیں جیسے کٹارے

محمد قلی قطب شاہ

پیاری کے نیناں ہیں جیسے کٹارے

نہ سم اس کے انگے کوئی ہیں دو دھارے

اثر تج محبت کا جس کوں چڑے گا

ترے لعل بن اس کوں کوئی نہ اتارے

دو لوچن ہیں تیرے نسنگ چور راوت

او نو سوں دلیری نہ کر سب ہی ہارے

سہاتا ہے تج کوں گماں ہور غروری

کہ ماتے اہیں تج حسن کے پیارے

سکیاں میں تو ہے مرگ نینی چھبیلی

سجن تو نہیں ہوتے تج تھے کنارے

عجب چپخلائی ہے تیری نین میں

کہ کھنجن نمن ایک تل کئیں نہ ٹھارے

نبی صدقے قطباؔ سوں مد پیوے جم جم

وو چند مکھ کہ جس مکھ تھے جوتی سنگارے