Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

پی کے گرنے کا ہے خیال ہمیں

نواب ضیاالدین خاں رخشاں

پی کے گرنے کا ہے خیال ہمیں

ساقیا لیجیو سنبھال ہمیں

شب نہ آئے جو اپنے وعدے پر

گزرے کیا کیا نہ احتمال ہمیں

تیرے غصہ نے ایک دم میں کیا

مردۂ صد ہزار سال ہمیں

دل میں مضمر ہے معنیٔ باقی

کسی صورت نہیں زوال ہمیں

طالع بد سے نیر رخشاںؔ

اپنے ہی گھر میں ہے وصال ہمیں