Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کب گل ہے ہوا خواہ صبا اپنے چمن کا

ممنون نظام الدین

کب گل ہے ہوا خواہ صبا اپنے چمن کا

وا جنبش دم سے ہے رفو زخم کہن کا

بیتابی دل تیرے شہیدوں کی کہاں جائے

کچھ کم رگ بسمل سے نہیں تار کفن کا

دیتا ہے پھر آئینے کو کس واسطے بوسہ

وہ آپ جو دل دادہ نہیں اپنے دہن کا

مانند حباب آپ کیا عشق نے ممنوںؔ

پایا نہ نشاں جامہ میں اپنے کہیں تن کا