Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

الفت نے تری ہم کو تو رکھا نہ کہیں کا

واجد علی شاہ

الفت نے تری ہم کو تو رکھا نہ کہیں کا

دریا کا نہ جنگل کا سما کا نہ زمیں کا

اقلیم معانی میں عمل ہو گیا میرا

دنیا میں بھروسہ تھا کسے تاج و نگیں کا

تقدیر نے کیا قطب فلک مجھ کو بنایا

محتاج مرا پاؤں رہا خانۂ زیں کا

اک بوریے کے تخت پہ اوقات بسر کی

زاہد بھی مقلد رہا سجادہ نشیں کا

اخترؔ قلم فکر کے بھی اشک ہیں جاری

کیا حال لکھوں اپنے دل زار و حزیں کا