Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ہماری اس سے جو صورت ہوئی صفائی کی

عاشق اکبرآبادی

ہماری اس سے جو صورت ہوئی صفائی کی

ہجوم غم نے عدو پر بڑی چڑھائی کی

فقیر مست ترے حال وصل کیا جانیں

کہ اوڑھے بیٹھے ہیں کملی شب جدائی کی

گدائے کوچۂ جاناں ہوں مرتبہ ہے بڑا

کہ میرے نام ہے جاگیر بے نوائی کی

ہمیں تو عالم ہستی میں اک نکمے ہیں

تمہیں میں آ گئیں سب خوبیاں خدائی کی

ملے نہ کیوں تمہیں شاہوں کا مرتبہ عاشقؔ

بہت دنوں در خواجہ پہ ہے گدائی کی