Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ہے عشق میں ابرو کے جو کاہیدہ تن اپنا

منشی بنواری لال شعلہ

ہے عشق میں ابرو کے جو کاہیدہ تن اپنا

سایہ تری تلوار کا ہوگا کفن اپنا

اس منہ کی کریں بات ذرا منہ کو تو بنوائیں

غنچوں سے کہو صاف تو کر لیں دہن اپنا

پر کھولے ہوئے کرتی ہیں پریاں مرا ماتم

اندر کا اکھاڑا ہے یہ بیت الحزن اپنا

کیا کہتے ہیں سن سن کے مرے شعر کو شعلہ

اعدا کے لئے تیغ ہے گویا سخن اپنا