Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

یار ہے تو جس کو سمجھا غیر ہے

Pandit Daya Shankar Naseem Lakhnawi (1811–1845)

یار ہے تو جس کو سمجھا غیر ہے

غیر اپنا کون اپنا غیر ہے

غیر کا احوال سنتے ہیں وہ خوب

اس لئے احوال میرا غیر ہے

ہے تری تیغ نگہ میں کیا اثر

وار ہو ہم پر تو کٹتا غیر ہے

غیر سمجھا ہے یہاں تک ہم کو یار

بوسہ مانگیں ہم تو پاتا غیر ہے

اگلے یاروں میں تمہارے تھا نسیمؔ

آج سمجھے ہم کہ اگلا غیر ہے