Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

افلاس میں کیوں ٹیکس لگا رکھا ہے

بیان میرٹھی

افلاس میں کیوں ٹیکس لگا رکھا ہے

اسٹام کے جال میں پھنسا رکھا ہے

قانون نے اک لوٹ مچا رکھی ہے

اس واسطے اس کا نام لا رکھا ہے