Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

یہی بے لوث محبت یہی غم خوارئ خلق

نہال سیوہاروی

یہی بے لوث محبت یہی غم خوارئ خلق

اور معراج کسے کہتے ہیں انسانوں کی

نام ہے کیا اسی ہنگامے کا آغاز شباب

ایک آندھی سی چلی آتی ہے ارمانوں کی

جس قدر عشق سے ہوتی ہے فزوں وسعت فکر

عقل رکھتی ہے بنائیں نئے زندانوں کی

اپنی موت اپنی تباہی کی طرف کیا دیکھیں

کہ نگاہیں طرف شمع ہیں پروانوں کی

ہو گئی عمر بہاروں کے تصور میں تمام

سیر کرتے رہے نادید گلستانوں کی

ماسوا اس کے نہیں اور کچھ افسانۂ ہند

ایک تاریخ ہے اجڑے ہوئے کاشانوں کی