Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اب زندگی میں ہوش کا امکان تو گیا

منیر بھوپالی

اب زندگی میں ہوش کا امکان تو گیا

لیکن تری نگاہ کو پہچان تو گیا

اب بھی ہے یہ خیال کسی طرح دیکھ لوں

مانا کہ دل سے چاہ کا ارمان تو گیا

مانوس غم ہی بن کے رہیں کیوں نہ دہر میں

حاصل کبھی خوشی ہو یہ امکان تو گیا

اے کاش بے خودی کا بھی انجام دیکھ لوں

دل کی طرح سے ہوش کا امکان تو گیا

اچھا ہوا کہ وعدہ سے انکار کر دیا

ہر وقت کا یہ ہاتھ میں قرآن تو گیا

اس بت کی اے منیرؔ نگاہوں میں سحر تھا

گو جان بچ گئی مگر ایمان تو گیا