اہرام مصر
Allama Iqbal (1877–1938)اس دشتِ جگر تاب کی خاموش فضا میں
فطرت نے فقط ریت کے ٹیلے کیے تعمیر
اَہرام کی عظمت سے نگُوں سار ہیں افلاک
کس ہاتھ نے کھینچی اَبدِیّت کی یہ تصویر!
فطرت کی غلامی سے کر آزاد ہُنَر کو
صیّاد ہیں مردانِ ہُنر مند کہ نخچیر!
Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →
اس دشتِ جگر تاب کی خاموش فضا میں
فطرت نے فقط ریت کے ٹیلے کیے تعمیر
اَہرام کی عظمت سے نگُوں سار ہیں افلاک
کس ہاتھ نے کھینچی اَبدِیّت کی یہ تصویر!
فطرت کی غلامی سے کر آزاد ہُنَر کو
صیّاد ہیں مردانِ ہُنر مند کہ نخچیر!