Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اس کو غفلت‌ پیشہ کہہ آتے ہیں ہم

گویا فقیر محمد

اس کو غفلت‌ پیشہ کہہ آتے ہیں ہم

بھول جانا یاد دلواتے ہیں ہم

ضعف سے رہتا ہے اب پاؤں پہ سر

آپ اپنی ٹھوکریں کھاتے ہیں ہم

دل نہیں اس بت کی الفت چھوڑتا

نا سمجھ کو لاکھ سمجھاتے ہیں ہم

ہے جنازہ اس لئے بھاری مرا

حسرتیں دل کی لئے جاتے ہیں ہم

بار عصیاں سر پہ ہے گویا بہت

کیا اٹھائیں سر جھکے جاتے ہیں ہم