Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اس نے مانگا جو دل دیے ہی بنی

شرف مجددی

اس نے مانگا جو دل دیے ہی بنی

جو نہ کرنا تھا وہ کئے ہی بنی

اس ادا سے دل اس نے پھیرا آج

کہ مجھے دوڑ کر لئے ہی بنی

تیرے ہمراہ غیر کیوں آیا

جس کی خاطر مجھے کئے ہی بنی

دیکھا انجام عشق کا اے دل

جان آخر ہمیں دیے ہی بنی

دست نازک سے اس نے جام دیا

آج مجھ کو شرفؔ پئے ہی بنی