Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اس کے کوچے میں بہت رہتے ہیں دیوانے پڑے

سعادت یار خان رنگین

اس کے کوچے میں بہت رہتے ہیں دیوانے پڑے

ان میں دیکھا تو میاں رنگیںؔ نہ پہچانے پڑے

میں سفر میں ہوں اور اس کو غیر بہکاتے ہیں واں

مجھ کو اب کاغذ کے گھوڑے یاں سے دوڑنے پڑے

ساقیا تیری نگاہ ناز کے باعث سے دیکھ

جام و خم اوندھے ہیں اور تلپٹ ہیں پیمانے پڑے

دوستوں کے کہنے سننے سے مجھے مجبور ہو

زخم دل جراح کو اے وائے دکھلانے پڑے

اب غزل اک اور رنگیںؔ تو بدل کر لکھ ردیف

قافیہ پھر یہ مکرر تجھ کو کہہ جانے پڑے