امرائے عرب سے
Allama Iqbal (1877–1938)کرے یہ کافرِ ہندی بھی جُرأتِ گُفتار
اگر نہ ہو اُمَرائے عرب کی بے ادبی!
یہ نکتہ پہلے سِکھایا گیا کس اُمّت کو؟
وصال مُصطفوی، افتراق بُولہَبی!
نہیں وجود حدود و ثُغُور سے اس کا
محمدِؐ عَربی سے ہے عالمِ عَربی!
Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →
کرے یہ کافرِ ہندی بھی جُرأتِ گُفتار
اگر نہ ہو اُمَرائے عرب کی بے ادبی!
یہ نکتہ پہلے سِکھایا گیا کس اُمّت کو؟
وصال مُصطفوی، افتراق بُولہَبی!
نہیں وجود حدود و ثُغُور سے اس کا
محمدِؐ عَربی سے ہے عالمِ عَربی!