Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اصلاح اہل ہوش کا یارا نہیں ہمیں

سراج الدین ظفر

اصلاح اہل ہوش کا یارا نہیں ہمیں

اس قوم پر خدا نے اتارا نہیں ہمیں

ڈھونڈیں کہاں سحر کو تمہیں اے غزال شب

اب نام بھی تو یاد تمہارا نہیں ہمیں

اب کیا سنور سکیں گے ہم آوارگان عشق

صدیوں کے جبر نے تو سنوارا نہیں ہمیں

ہاتھوں میں ہے ہمارے گریبان کائنات

لیکن ابھی جنوں کا اشارا نہیں ہمیں

ڈھونڈو کوئی نئی روش شاعری ظفرؔ

اسلوب دوسروں کا گوارا نہیں ہمیں