Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ان کی ٹھوکر میں شرارت ہوگی

عزیز حیدرآبادی

ان کی ٹھوکر میں شرارت ہوگی

فتنے اٹھیں گے قیامت ہوگی

کج ادائی کی تلافی کیوں ہو

مہربانی تو مصیبت ہوگی

میری فرصت کا ٹھکانا کیا ہے

آپ کو بھی کبھی فرصت ہوگی

وہ نہ ہوں گے تو نہ ہوگا کچھ بھی

دیکھنے کے لئے جنت ہوگی

کیا خبر تھی دم رخصت یہ عزیزؔ

شکر کے بدلے شکایت ہوگی