Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اٹھ گئے یاں سے اپنے ہم دم تو

Joshish Azimabadi (d. 1830)

اٹھ گئے یاں سے اپنے ہم دم تو

ہاتھ ملتے ہی رہ گئے ہم تو

یار آیا ہے دیکھ لوں اس کو

اے اجل دم لے تو کوئی دم تو

مونس تازہ ہیں یہ درد و الم

مدتوں کا رفیق ہے غم تو

اپنا عاشق نہ جان تو مجھ کو

اس کو جانے ہے ایک عالم تو

بے حلاوت نہیں خط لب یار

فی الحقیقت شکر ہے یہ سم تو

دل بھی بہہ جائے گا ترے ہم راہ

کاروان سرشک ٹک تھم تو

کیوں رکھوں داغ دل پر اے ؔجوشش

داغ کو بہہ کرے ہے مرہم تو