Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اپنی وہ بے ثبات ہستی ہے

Joshish Azimabadi (d. 1830)

اپنی وہ بے ثبات ہستی ہے

کہ سدا نیستی ہی ہنستی ہے

نام سنتے ہو جس کا ویرانہ

وہی سودائیوں کی بستی ہے

شمع سے ہاتھ کھینچ اے گل گیر

اتنی بھی کیا دراز دستی ہے

چشم وحدت سے گر کوئی دیکھے

بت پرستی بھی حق پرستی ہے

اپنے ابر مژہ سے اے ؔجوشش

جائے آب آگ ہی برستی ہے