Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اپنے جانان کو اے جان اسی جان میں ڈھونڈ

قاسم علی خان آفریدی

اپنے جانان کو اے جان اسی جان میں ڈھونڈ

ڈھونڈ مت اور جگہ پر دل حیران میں ڈھونڈ

ڈھونڈھنا اس کا بہت سہل بتایا ہے فقیر

جان میں اپنی اسے لوں گا میں اک آن میں ڈھونڈ

جس طرف دیکھو اسی کا ہے جھمکڑا واللہ

طالب اللہ کا لیتا ہے ہر اک شان میں ڈھونڈ

چاہنے والے کا خود آپ چہیتا ہے وہ

مہ کنعاں کو لیا تھا چہہ کنعان میں ڈھونڈ

ظاہرا دیکھ سخن فہم سخن آفریدیؔ

غیر مخلوق سخن معنیٔ قرآن میں ڈھونڈ