Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اک رات بخت سوں میں رنداں کا سات پایا

قربی ویلوری

اک رات بخت سوں میں رنداں کا سات پایا

عرفاں کے ملک دیں پر حق سوں برات پایا

من عرف نفسہ کا انجن لگا کو دیکھا

ہر چیز ذات حق بن میں بے ثبات پایا

یو نفس دوں ہوا سوں پکڑے لیا تھا میری

مرشد کی کفش اٹھائیں اس سوں نجات پایا

یو قول و فعل میرا مجھ اختیار سوں نیں

ہت پنج مات کی میں آپس کی ذات پایا

تسلیم کر اپس کوں اس کی رضا کے اوپر

محبوب کا اپس پر نت التفات پایا

جا بت کدے میں دیکھا چشم یگانگی سوں

حق بن نہیں دسیا گر عزیٰ و لات پایا

اسم و صفت کا جلوہ اسم و صفت میں دیکھا

ہر ذات کوں خدا کی میں عین ذات پایا

قطرہ ہے عین دریا دریا ہے عین قطرہ

بھی دونوں غیر ہی ہیں نادر یو بات پایا

ہر شے ہے عین ہر شے بھی شے ہے غیر ہر شے

مرشد کے لطف سوں میں کیا خوب بات پایا

مہتاب علم سلگا گل ریز معرفت کے

کر جہل کو ہوائی خوش شبرات پایا

روں روں زباں کروں تو اس کی ثنا نہ سر سی

قربیؔ کرم سوں حق کی کیا خوش نکات پایا