Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اگر شمع ہوئے تو گل گئے ہم

قاسم علی خان آفریدی

اگر شمع ہوئے تو گل گئے ہم

جو پروانہ ہوئے تو جل گئے ہم

پڑے آ کر فلک کے آسیا میں

مثال دانہ ہائے دل گئے ہم

کسی صورت نہ پایا ہم نے آرام

یہاں سے واں کے تئیں بے کل گئے ہم

نہ یاں سے لے گئے نہ واں سے لائے

کف افسوس ناحق مل گئے ہم

طلسمات جہاں کا دیکھ ظاہر

طرف معنی کے اب اوجھل گئے ہم

چلے آئے تھے تاریکی سے لیکن

پہ چلتے وقت لے مشعل گئے ہم

نہ آیا ہاتھ وہ دیر و حرم میں

ملا جب دل کے در مندل گئے ہم

اگر سمجھو گے معنی شیخ صاحب

گئے پر تم کو کر قائل گئے ہم

رہے گا نام افریدیؔ کا تا حشر

ہمیں تھے جو کہ لا طائل گئے ہم