Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اے شاہ کے غم میں جان کھونے والو

Mir Anees (1803–1874)

اے شاہ کے غم میں جان کھونے والو

اے ابن علی کے صدقے ہونے والو

اس اجر عظیم کو نہ دو ہاتھوں سے

اب دو ہی شبیں اور ہیں رونے والو