Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اے عشق تو نے واقف منزل بنا دیا

دل شاہ جہانپوری

اے عشق تو نے واقف منزل بنا دیا

اب مرحلوں کو اور بھی مشکل بنا دیا

اللہ رے شوق قیس کی جلوہ طرازیاں

اکثر غبار دشت کو محمل بنا دیا

میں غرق ہو رہا تھا کہ طوفان عشق نے

اک موج بے قرار کو ساحل بنا دیا

ہم نے اک آہ سرد کو شمع سحر کے ساتھ

روداد ناتمام کا حاصل بنا دیا

اے دل یہ سب امیر سخنور کا فیض ہے

ذرہ کو جس نے جوہر قابل بنا دیا