Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اے بے خودی ٹھہر کہ بہت دن گزر گئے

Fani Badayuni (1879–1941)

اے بے خودی ٹھہر کہ بہت دن گزر گئے

مجھ کو خیال یار کہیں ڈھونڈتا نہ ہو

ساحل پہ جا لگے گی یوں ہی کشتی حیات

اپنا خدا تو ہے جو نہیں نا خدا نہ ہو

اچھا حجاب ہے کہ جب آتے ہیں خواب میں

پھر پھر کے دیکھتے ہیں کوئی دیکھتا نہ ہو

دل ہی نہیں ہے جس میں نہ ہو درد عشق کا

وہ درد ہی نہیں ہے جو ہر دم سوا نہ ہو