Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

بہار آئی ہے پھر وحشت کے ساماں ہوتے جاتے ہیں

نسیم بھرتپوری

بہار آئی ہے پھر وحشت کے ساماں ہوتے جاتے ہیں

مرے سینے میں داغوں کے گلستاں ہوتے جاتے ہیں

مجھے بچپن کر کے دل دہی بھی ہوتی جاتی ہے

جفائیں کرتے جاتے ہیں پشیماں ہوتے جاتے ہیں

کہاں جاتا ہے اے دل شکوۂ مہر و وفا کرنے

وہاں بیداد کرنے کے بھی احساں ہوتے جاتے ہیں

نسیمؔ زندہ دل مرنے لگے ہیں خوب رویوں پر

غضب ہے ایسے دانش مند ناداں ہوتے جاتے ہیں