Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

بے دلوں کی آبرو رہ جائے گی

ناطق لکھنوی

بے دلوں کی آبرو رہ جائے گی

دل نہ ہوگا آرزو رہ جائے گی

طاقت دیدار کتنی ہی سہی

پھر بھی تیرے روبرو رہ جائے گی

ڈھونڈنے والا ہی خود کھو جائے گا

جستجو ہی جستجو رہ جائے گی

خون دل کو کچھ اگر توفیق ہو

چشم تر کی آبرو رہ جائے گی

بے محابا اس کو اے ناطقؔ نہ دیکھ

آرزوئے گفتگو رہ جائے گی