Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

ترا وصل ہے مجھے بے خودی ترا ہجر ہے مجھے آگہی

Jalaluddin Akbar (1905–1940)

ترا وصل ہے مجھے بے خودی ترا ہجر ہے مجھے آگہی

ترا وصل مجھ کو فراق ہے ترا ہجر مجھ کو وصال ہے

میں ہوں در پر اس کے پڑا ہوا مجھے اور چاہیئے کیا بھلا

مجھے بے پری کا ہو کیا گلا مری بے پری پر و بال ہے

وہی میں ہوں اور وہی زندگی وہی صبح و شام کی سر خوشی

وہی میرا حسن خیال ہے وہی ان کی شان جمال ہے