Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

تم اور فریب کھاؤ بیان رقیب سے

آغا حشر کاشمیری

تم اور فریب کھاؤ بیان رقیب سے

تم سے تو کم گلہ ہے زیادہ نصیب سے

گویا تمہاری یاد ہی میرا علاج ہے

ہوتا ہے پہروں ذکر تمہارا طبیب سے

برباد دل کا آخری سرمایہ تھی امید

وہ بھی تو تم نے چھین لیا مجھ غریب سے

دھندلا چلی نگاہ دم واپسیں ہے اب

آ پاس آ کے دیکھ لوں تجھ کو قریب سے