Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

تیری آنکھیں بڑی سی پیاری ہیں

Taban Abdul Hai (1715–1749)

تیری آنکھیں بڑی سی پیاری ہیں

ان کے پھر دیکھنے کی واری ہیں

گالیاں تیں جو دے گیا تھا مجھے

مجھ کو اب تک وہ یادگاری ہیں

آتش عشق میں جو جل نہ مریں

عشق کے فن میں وہ اناری ہیں

رات جاگا ہے پی شراب کہیں

تیری آنکھیں نپٹ خماری ہیں

تم سے کہتا ہے جان سچ تاباںؔ

جھوٹی باتیں سبھی تمہاری ہیں